ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب تھنڈر سٹارمز کی زد میں؛  آئندہ تین سے چھ گھنٹے اہم

Rain emergency, thunderstorm, punjab rains, thunder storm clouds, MET Department, thunderstorm forecast, city42, Lahore rain forecast
کیپشن: File Photo پنجاب آج شام تھنڈر سٹارمز کی زد مین ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد مین پہلے ہی رین ایمرجنسی نافذ ہو چکی ہے۔ وہاں چار گھنٹے سے زیادہ تیز بارش ہو جائے تو نالہ لئی میں اور اسلام آباد کے کئی نالوں میں سیلاب آ جاتا ہے۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں آج ژالہ باری کا بھی کطرہ ہے۔

سٹی42: تھنڈر سٹارم کلاؤڈ پنجاب  پہنچ گئے۔ جنوبی پنجاب،   وسطی اور شمالی پنجاب کے بہت سے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کے تھنڈر سٹارمز کی زد مین آنے کا قوی امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ کی سہ پہر بتایا   کہ "موجودہ موسمی نظام پنجاب کی طرف بڑھنے لگا۔"

اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران   پنجاب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بہت سے طوفانِ باد و باراں آ سکتے ہیں۔

گجرات میں تھنڈر سٹارم شروع ہو چکا ہے۔
حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور  گردونواح میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، اور گردونواح میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، اور گردونواح میں بھی تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے۔

بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اور گردونواح میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 جھنگ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور گردونواح میں بھی طوفانِ باد و باراں کا امکان ہے۔

 تھنڈر سٹارم کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔