ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ

سٹی 42 : جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ 

 ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہوچکی ہے، ساتھ ہی رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔ 

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 29 ,شمس آباد پر 32 ملی میٹر جبکہ کچہری 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

 ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔