سٹی 42: لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہوگئی، جس کے بعد پروازوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔
اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی کلیرنس دے دی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ روانگی کے لئے تیار ، اس کے علاوہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو بھی کلیرنس مل گئی۔
کوالالمپور جانے والی باتک ائیر رات بارہ تک تاخیر کا شکار ہے ۔
دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں ۔