ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات بھی طوفانِ باد و باراں کی زد میں آگیا

 گجرات بھی طوفانِ باد و باراں کی زد میں آگیا

سٹی 42 : اسلام آباد کےبعد  گجرات بھی طوفانِ باد و باراں کی زد میں آگیا ۔ 

گجرات کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل ، تیز اور گردونواح آلود ہوائیں چلنے سے دن کے وقت رات کا سماں ہوگیا ۔ 

تیز ہواؤں کے بعد جہاں پورے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، وہیں مخلتف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔

گجرات میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔