سٹی42: طوفان کے دوران ایک مسافر طیارہ شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا، مسافر بلند آواز سے کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوفناک حادثہ ٹل گیا۔ مشہور سیاستدان بھی اس طیارے میں سوار تھے۔
نجی ائیرلائن کی ائیربس 321 لاہور میں ڈسٹ سٹارم کے دوران علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اترنے کے دوران شدید طوفانی ہواؤں میں پھنس کر پائلٹ کی مہارت کے سبب کسی حادثہ سے بچ گئی، ائیر ٹریفک کنٹرول نے اس فلائٹ کو فوراً کراچی واپس بھیج دیا، وہاں طیارہ خیریت سے لینڈ کر چکا ہے لیکن اب اس میں سوار 57 مسافروں نے دوبارہ لاہور آنے سے انکار کر دیا ہے۔ طیارے کے مسافروں نے فلائی جناح کے پائلٹ کی مہارت، عملہ کی کئیر اور تعاون کی بہت تعریف کی لیکن ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں موسم کا اعتبار نہیں۔
آج شام لاہور میں شدید نوعیت کا ڈسٹ سٹارم آیا تو کئی طیارے فضا میں تھے۔ بعض مسافر طیاروں کا رخ بروقت دوسرے محفوظ ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا تاہم کراچی سے لاہور آنے والا ایک مسافر طیارہ اس ڈسٹ سٹارم میں پھنس گیا۔
یہ فلائٹ اس ڈسٹ سٹارم کے وقت لاہور کی فضا میں ہی تھی۔ فلائٹ شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کی لینڈنگ کے دوران کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن فلائی جناح ائیر کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔
نجی ائیر لائن کی پرواز نائن پی 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ پائلٹ کی مہارت کے طفیل طیارہ کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ یہ ائیر بس 321 بڑے سائز کا طیارہ تھا۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا
اس طیارے مین سفر کرنے والے سیاستدان اسد عمر نے بعد میں کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ پروز کی لینڈنگ کے دوران اتنا ایکسٹریم پہلی دفعہ ہوا۔ اس وقت طیارہ آلموسٹ لینڈ کر رہا تھا، جھٹکے لگ رہے تھے، طیارہ بار بار نیچے جاتا تھا۔ اسد عمر نے کہا کہ پائلٹ کی مہارت کے سبب ہم بچ گئے۔ پائلٹ کا شکریہ۔
مسافروں نے بتایا کہ مشکل لمحات میں فلائٹ کے میزبانوں کو ٹیکنیکل عملہ نے کمال ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مسافروں کو سنبھالا اور فلائٹ کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
یہ خوش قسمت جہاز اب کراچی لینڈ کر چکا ہے اور کچھ دیر بعد اسے دوبارہ لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔البتہ کراچی ائیرپورٹ خیریت سے اتر جانے کے بعد اس فلائٹ کے مسافروں میں سے 57 نے مزید سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے، وہ کراچی ائیرپورٹ سے اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں۔
طوفان کے دوران اسلام آباد سے لاہور پہنچنے والے مسافروں سے بھرے جہاز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر آج شام طوفان کے باعث ٹیک آف کرنے والی کوئی فلائٹ منسوخ نہیں کی گئی،