ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ میں مٹی کا طوفان ، ہورڈنگ بورڈ اڑ گئے

شیخوپورہ میں مٹی کا طوفان ، ہورڈنگ بورڈ اڑ گئے

سٹی 42 : لاہور کے بعد شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید آندھی اور مٹی کا طوفان آگیا ۔ 

طوفان کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں دن میں رات کا سماں دکھائی دینے لگا ۔ 

 مختلف علاقوں میں لیسکو کے فیڈر ٹریپ ہوگئے، جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔  

شیخوپورہ میں آندھی سے کئی عمارتوں کی چھتوں پر نصب ہورڈنگ بورڈ گر گئے، گھروں اور تجارتی پلازوں کی چھتوں سے سولر پینل اڑ جانے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ان نقصانات کی تفصیل جمع کی جا رہی ہے۔