ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، دن میں شام کا منظر

وزیرآباد میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، دن میں شام کا منظر

سٹی 42 : وزیرآباد اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش  کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔

وزیرآباد اور گردونواح میں طوفان کے بعد تیز بارش شروع ہوگئی، طوفان کے باعث دارالحکومت کی طرح وزیرآباد میں بھی دن میں شام کا منظر نظر آنے لگا ۔ 

دوسری جانب گیپکو کے متعدد فیڈر طوفان کے باعث ٹرپ کر گئے، تیز آندھی کے باعث متعدد جگہوں پر سائن بورڈ اور درخت ٹوٹ کر گر گئے ۔ ابھی تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر آباد کے محلہ شیرو میں بجلی کا پول گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ وزیر آباد شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ۔