ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ تیز آندھی کے باعث 6 مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق

لاہور ؛ تیز آندھی کے باعث 6 مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق

سٹی 42 : لاہور میں اب سے کچھ دیر پہلے چلنے والی آندھی اور بارش کے باعث 6 مختلف حادثات رپورٹ ہوئے، جن کی زد میں آ کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق چوہنگ، پارک ویو سٹی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 38 سالہ نوید اور 45 سالہ رمضان شامل ہیں، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ رائیونڈ روڈ، ایل ڈی اے سگنل کے قریب گھر کی چھت سے گر کر 21 سالہ علی حسن زخمی ہوا، جبکہ ملتان روڈ، جزاک سٹی میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 40 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی، جس کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برکی روڈ، گھر کی بالائی منزل سے گرنے کے باعث 16 سالہ عمیر زخمی ہو گیا۔ رائیونڈ روڈ، انڈس ہسپتال کے قریب دیوار گرنے سے 55 سالہ کبریٰ بی بی زخمی ہوئی ۔ اس کے علاوہ چونگی امر سدھو، گھر کی چھت سے گر کر ایک بزرگ شہری جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا، متوفی کی شناخت 60 سالہ نزیر کے نام سے ہوئی، لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی 50 سالہ رمضان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیز آندھی کے باعث مختلف شاہراہوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا، ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں نے گرنے والے درختوں کو راستے سے ہٹا دیا ۔