سٹی42: کرکٹ کے میدان میں پاک بھارت جنگ کے لئےگرین شرٹس بریگیڈ کے کمانڈر نے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ آج کے میچ میں کون اِن ہو گا، کون آؤٹ، کیپٹن کے فیصلے سامنے آگئے ۔
ایشیا کپ کے سُپر فور راؤنڈ میں آج دوسرا میچ ہو رہا ہے جس مین پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ بظاہر تو یہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا ایک میچ ہی ہے لیکن کینہ پرور دشمنوں نے کرکٹ کو اپنے بغض کے اظہار کا ایک ہتھیار بنا کر پاکستان کے گرین شرٹس کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ آج کے میچ کو میچ سے کچھ زیادہ سمجھتے ہوئے کھیلیں اور کینہ پروروں کو کینہ پروری کی ایسی سزا دیں گے کہ نانی یاد آ جائےگی۔
آج کے خاص میچ کے لئے کیپٹن سلمان آغا نے کچھ خاص فیصلے کئے ہیں جن کی ایک جھلک ہم اپنے ریڈرز کو دکھا رہے ہیں۔
اوپننگ آج صائم ایوب نہیں کریں گے
صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تین میچوں مین صفر پر آؤٹ ہوئے، آج کے میچ میں اس پرفارمنس کے سبب صائم ایوب اوپننگ کے لئے نہیں جائیں گے۔ ان کی بجائے فخر زمان کو اوپننگ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔
کیپٹن نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسن نواز کو آج باہر بٹھا رہے ہیں۔
تین سپنر، دو فاسٹ باؤلر
فاسٹ بولرز کا اٹیک شاہین آفریدی اور حارث رؤف ہی کریں گےاور تین سپنر ابرار احمد ، محمد نواز اور صائم ایوب سپن باؤلنگ کریں گے۔
لیک ہونے والی پلئینگ الیون لسٹ
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے یہ 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے:
اوپنر: صاحبزادہ فرحان،فخر زمان
ون ڈاؤن:صائم ایوب
ٹو ڈاؤن: فہیم اشرف۔
دیگر سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ہوٹل میں طویل پلاننگ میٹنگ کی اور آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن بھی کیا۔
پریکٹس کے دوران محسن نقوی نے گرین شرٹس سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں سے کچھ خاص الخاص باتیں کیں۔
چیئرمین پی سی بی نے بعد میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہیں۔



