سٹی42: بھارت کے سپر سٹار باؤلر جسپریت بومرہ کی آج پاکستانی بیٹرز نے خوب درگت بنائی ہے۔
بومرہ کو چار اوورز میں 45 رنز پڑے جن میں کئی چھکے شامل ہیں۔
بومرہ کو آج میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی۔
سٹی42: بھارت کے سپر سٹار باؤلر جسپریت بومرہ کی آج پاکستانی بیٹرز نے خوب درگت بنائی ہے۔
بومرہ کو چار اوورز میں 45 رنز پڑے جن میں کئی چھکے شامل ہیں۔
بومرہ کو آج میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی۔
سٹی42: گرین شرٹس نے آج ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے میدان میں اعلیٰ کرکٹ کی اپنی شاندار روایت برقرار رکھی اور کرکٹ کے سب سے بڑی پرنسپل کی تعظیم کرتے ہوئے امپائر کے غلط فیصلہ پر میدان میں واویلا کرنے سے گریز کیا۔
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے اہم میچ میں امپائر نے بھارت کی اپیل پر پاکستان کے طوفانی رفتار سے رنز اگلنے اوپنر رضوان کو غلط آؤٹ قرار دے دیا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو کمال تحمل سے برداشت کیا اور آخر تک صبر کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے بعد کیپٹن سلمان علی آغا نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں۔ فخر زمان کے اس اعلی کرکٹ پر مبنی جواب کی اس وقت کرکٹ کے شائقین میں تعریف ہو رہی ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں فخر زمان کے بہت وسیع پیمانہ پر غلط مانے گئے کاٹ بی ہائینڈ کیچ آؤٹ کو قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ممکنہ طور پر غلط قرار دے دیا۔
پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد طے شدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا، میں نے لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کےذریعے بولر سے بولنگ کرائی مگر ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹنگ کے دوران اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ، ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔
سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔
کپتان نےکہا کہ سری لنکا کے خلاف خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس سٹریٹ فارورڈ اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی رو رو کر بے حال ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ 'حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ'۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ 'کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی'۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے ہلکے پھلکے انداز میں اس خوفناک جنگ کو ہاکی میچ کی تلمیح استعمال کرتے ہوئے کہا تھا، پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 21, 2025
کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ https://t.co/ADzRAzBpq7
سٹی 42 : پاک بھارت میچ کی آخری بال پر بیٹر فہیم اشرف نے ہاردیک پانڈیا کو زوردار چھکا مار دیا ۔
پاکستان نے اپنی اننگز 171 رنز پر ختم کی ہے۔ دبئی کی وکٹ پر اسے میچ جیتنے کے لیے کافی تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز صاحبزادہ فرحان نے بنائے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔
محمد نواز نے 21، ثائم ایوب نے 21 اور فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے۔ کیپٹن سلمان آغا 17(ناٹ آؤٹ) ، اور فخر زمان 15 زنز بناپائے۔ فہیم اشرف اور سلمان آغا ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے آج میچ میں اوپننگ پئیر کو تبدیل کیا تھا۔ انہوں نے صائم کی جگہ رضوان کو اوپننگ کیلئے بھیجا۔ رضﷺان کو 15 رنز کے انفرادی سکور پر ایک متنازعہ آؤٹ کے فیصلہ کے سبب پویلین واپس جانا پڑا۔

بھارتی باوؤلز میں سے سب سے زیادہ دھلائی جسپریت بمراہ کی ہوئی۔ سب سے کامیاب باؤلر شیوم دوبے نکلے۔ انہیں صائم ایوب اور اس کے بعد صاحبزادہ فرحان کی وکٹیں ملیں۔

September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42 : ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کیخؒاف میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ہاف سنچری مکمل کرکے فائرنگ کرنے کا انداز وائرل ہوگیا۔
بھارت کے خلاف اہم میچ میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے 34 گیندوں پر ہاف سنچری بنائی،ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد صاحبزادہ فرحان نے ’’فائرنگ کرنےکا انداز ‘‘اپناکرخوشی کا اظہار کیا، اس کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور کافی وائرل بھی ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ انداز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آصف علی کا مشہور انداز تھا۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی42: پاکستان اور روایتی حریف کے یدھ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان شاندار کھیل دکھا کر سینچری کئے بغیر واپس چلے گئے۔ انہوں نے 14 ویں اوور میں شیوم دوبے کو اپنی اننگ کا چوتھا چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ بھارتی کیپٹن نے لیا۔
صاحبزادہ فرحان نے آج میچ میں اچھی جارحانہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے 45 گیندوں سے 58 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے مارے اور 3 چھکے مارے۔
صاحبزادہ فرحان کی واپسی کے بعد سلمان آغا اور محمد نواز وکٹ پر ہیں۔ پاکستان کا رن ریٹ صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد نمایاں طور پر کم ہوا ۔ اس وقت 15 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کا سکور 119 ہے۔
پاکستانی فینز آج میچ میں پاکستان سے 200+ مجموعہ بنانے کی توقع کر رہے ہیں جو اب بھی برقرار ہے۔
سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے دوسرے بیٹر صائم ایوب بھی آؤٹ ہو گئے۔ تیرھویں اوور کی پہلی گیند پر حسین طلعت بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے 17 گیندوں سے 21 رنز بنائے۔ جب صائم گیارھویں اوور میں شیوم دوبے کی گیند کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ 93 رنز تھا۔
11 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کا سکور 96 رنز تھا۔
12 اوور تمام ہوئے تو پاکستان 104 رنز کر چکا ہے۔ صائم ایوب کے جانے کے بعد حسین طلعت وکٹ پر آئے جنہوں نے سات گیندوں سے آٹھ رنز بنائے اس کے بعد وہ چھکا مارنے کے چکر میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ طلعت کی وکٹ کلدیپ یادو کی گود میں گری۔
صاحبزادہ فرحان 57 رنز کے ساتھ سینچری کرنے کے موڈ میں کھیل رہے ہیں۔ اب وکٹ پر محمد نواز آئے ہیں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42 : سابق قومی کھلاڑیوں نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ایشیاکپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں فخرزمان کے آوٹ دینے کے تھرڈ اپپائر کے فیصلےکو غلط قراردےدیا۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹویٹر ایکس پر لکھا ’فخر زمان آوٹ نہیں تھے‘جس کے بعد امپائر کا ایک اور فیصلہ متنازع بن گیا۔
Fakhar was not out that's the tweet.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 21, 2025
سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز سے مقابلے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
Team Pakistan need to play A+ game to beat team India & on field Umpiring ????. #PakVsInd #AsiaCupT20
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2025
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
Seems like we are playing against 14, not 11. Fakhar was clearly not out!! #PakVsInd
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) September 21, 2025
قبل ازیں فخر زمان نے بھی تھڑڈ امپائر کے فیصلے پر حیرانی کا ااظہار کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فخر زمان کے آوٹ ہونے کو متنازع قرار دے کر تنقید کر رہے ہیں۔
سٹی42: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گرین شرٹس کے ہاتھوں روایتی حریف بھارت کے باؤلرز کی پٹائی جاری ہے۔ نویں اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب نے بھی بھارتی باؤلر کو چھکا مار کر اپنا چھکوں کا اکاؤنٹ کھول دیا۔ دسویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا مار کر صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کر لی۔ انہوں نے 34 گیندوں سے یہ 51 رنز تین چھکے اور پانچ چوکے مار کر بنائے۔
کلدیپ یادو کے اس 9 ویں اوور میں دوسرا چھکا صاحبزادہ فرحا ن نے مارا جو اسی ہی اوور میں اپنی ففٹی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 83 رنز ہے۔
صاحبزادہ 32 گیندوں سے 45 بنا چکے ہیں۔ صائم ایوب 14 گیندوں سے 20 رنز بنا کر ان کے پیچھے آ رہے ہیں۔
فخر نے 9 گیندوں سے 15 رنز کر کے ٹیم کو اچھی ابتدا دی تھی۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42 : ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر ہے۔ لاہور کے مختلف مقامات پر شائقین کے لیے خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جوہر ٹاؤن میں شائقین کے لیے خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شائقین ہائی وولٹیج ٹاکرہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر تب جب پاکستان شاندار بیٹنگ کا مظاہرا کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کو دھول چٹا رہا ہے۔
علاوہ ازیں مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ شہریوں نے میچ دیکھنے کے لیے خصوصی اہتمام کر لیا ۔ اس کے علاوہ چائے خانوں اور ریسٹورنٹس پر بھی بڑی سکرینیں لگ گئیں۔
کرکٹ دیوانے دوستوں کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔ لاہور کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں کرکٹ فیسٹیول کا سماں ہے۔
چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کیمپ میں میچ دیکھنے کیلئے سکرین نصب کی گئی ہے۔ جہاں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی میں شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سٹی42: روایتی حریف کے ساتھ دبئی سٹیڈیم مین ہو رہے ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے میچ میں چھ اوورز کے خاتمہ پر پاکستانی بیٹرز نے 55 رنز بنا لئے۔
چھٹے اوور کا خاتمہ بومرہ کو ایک اور چوکا پڑنے سے ہوا، جسپریت بومرہ کو تین اوورز میں 34 رنز پڑ چکے ہیں۔ ورون چکرورتی کو صرف ایک اوور ملا، اسے 6 رنز پڑے، اب ساتویں اوور میں انڈین کیپٹن نے چوتھے باؤلر کلدیپ یادو کو بال دی ہے۔ ہ
فرحان 25 گیندوں سے 31 رنز بنا چکے ہیں اور صائم 9 گیندوں سے 11 رنز بنا کر وکٹ پر ہیں۔
7 اوور ختم ہوئے تو پاکستان کا سکور 60 رنز ہے۔ ساتویں اوور میں فیلڈنگ تبدیل ہوئی تو پاکستان کا رن ریٹ تھوڑا سلو ہوا۔
آٹھویں اوور میں فرحان نے ورون چکرورتی کو میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی42: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے روایتی حریف کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس آج کسی اور ہی موڈ میں ہیں۔ دو اوورز میں بومرہ کو بجا بجا کر ڈمرو بنا ڈالا۔
جسپریت بومرہ کے ان کے پہلے دو اوورز میں 21 رنز پڑ چکے ہیں۔
میچ میں اب تک گری اکلوتی وکٹ جو ایک مشکوک فیصلہ تھا، وہ ریدیک پانڈیا کو ملی، پانڈیا کو 15 رنز پڑے۔
پانچ اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 42 رنز ہے۔
صاحبزادہ فرحان 20رنز اور صائم ایوب 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔
فخر زمان 9 گیندوں سے 15 رنز بنا کر کات بی ہائینڈ وکٹس قرار پا کر پویلین واپس گئے۔
دو باؤلرز کی درگت بننے کے بعد انڈین کیپٹن نے پانچواں اوور ورون چکرورتی کو دیا، صاحبزادہ نے چکرورتی کو بھی آخری بال پر چوکا مار دیا۔
سٹی42: روایتی حریف کے ساتھ میچ میں اوپنر فخر زمان اپنے حصے کا کام مکمل کر کے پویلین واپس آ گئے۔
فخر زمان نے 15 رنز 9 گیندوں سے بنائے۔ فخر نے تین چوکے مارے اور جارحانہ کھیلتے ہوئے کاٹ بی ہائینڈ وکٹس ہو گئے۔
فخر تیسرے اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ اکیس ریز تھا۔ تین اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 26 رنز ہے۔
صائم ایوب نے وکٹ پر آ کر پہلی بال پر چوکا مارا۔ صاحبزادہ فرحان نے چھ گیندوں سے چھ سنگل بنائی تھیں، ساتویں گیند پر انہوں نے چوکا مار دیا۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی42: ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلہ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور روایتی حریف کا میچ آج شام ساڑھے سات بجے ہو رہا ہے۔
روایتی حریف کے ساتھ ٹاس؛ پاکستان کو من پسند آپشن مل گئی
دبئی کرکٹ سٹڈیم میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق میچ کا ٹاس کھیل شروع ہونے کے وقت سے نصف گھنٹہ پہلے ہو گیا ہے۔
ٹاس بھارت کے کیپٹن نے جیتا ہے اور پاکستانی ٹیم کو وہ آپشن دے ڈالی ہے جو خود پاکستانی ٹیم ٹاس جیتتی تو اپنے لئے چنتی۔

بھارتی ٹیم کے کیپٹن نے پاکستانی کیپٹن سلمان آغا کو بیٹنگ کرنے کی آپشن دی ہے۔
پاکستانی بیٹر ٹھیک نصف گھنٹے بعد حریف باؤلروں کی پٹائی کرنے کے لئے سٹیڈیم کی وکٹ پر آ جائیں گے۔
سٹی42: ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس کے جارحانہ عزائم کو دیکھ کر روایتی حریف بومرہ وا ٹیم میں واپس لے آیا۔ بومرہ کو پاکستان کے ساتھ میچ کے لئے خاص طور سے ریسٹ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا اور پاکستان میں بھارتی میڈیا کو فالو کرنے والی بعض نیوز آؤٹ لیٹس بتا رہی ہیں کہ آج پاکستان کے ساتھ میچ میں ہرشیت رانا اور ارش دیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔ بھارتی منتظم جس باؤلر کو بہت اہم سمجھتےے ہیں اسے ایک میچ کا ریسٹ دے کر آج پاکستانی بیٹرز کے غصے سے بچنے کے لئے سامنے لا رہے ہیں۔ اس باؤلر کا نام جسپریت بومرہ ہے جو اپنی سپن باؤلنگ سے دنیا کے بہترین بیٹرز کو پریشان کرنے کے لئے مشہور ہے، لیکن آج غالباً خود بومرہ کے پریشان ہونے کا دن ہو گا۔
بومرہ کے ساتھ ورون چکرورتی کو بھی بھارت کی ٹیم میں واپس لیایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے کیا پلان کیا ہے، اس کا بھارتی پلاننگ سے تقابل دلچسپ ہے۔
پاکستان کے کیپٹن اوپنر صائم ایوب کو تین گزشتہ میچوں مین صفر رن پر آؤٹ ہونے کے بعد آج کے میچ میں بھارتی باؤلنگ اٹیک کا بھرکس نکالنے کی ہدایت دے کر ون ڈاؤن بھیج رہے ہیں۔
صائم کی بجائے آج رضوان اوپننگ کریں گے ، سلمان اور دوسرے بیٹر پہلے والی ہی ترتیب کے ساتھ آئیں گے۔ بومرہ کی بینڈ بجانے کے لئے اوپنرز ابتدا کریں گے اور مڈل آررڈر بیٹر پکا ارادہ کئے بیٹھے ہیں کہ بومرہ کو آج باؤلنگ سکھا کر ہی واپس بھیجیں گے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی42: کرکٹ کے میدان میں پاک بھارت جنگ کے لئےگرین شرٹس بریگیڈ کے کمانڈر نے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ آج کے میچ میں کون اِن ہو گا، کون آؤٹ، کیپٹن کے فیصلے سامنے آگئے ۔
ایشیا کپ کے سُپر فور راؤنڈ میں آج دوسرا میچ ہو رہا ہے جس مین پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ بظاہر تو یہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا ایک میچ ہی ہے لیکن کینہ پرور دشمنوں نے کرکٹ کو اپنے بغض کے اظہار کا ایک ہتھیار بنا کر پاکستان کے گرین شرٹس کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ آج کے میچ کو میچ سے کچھ زیادہ سمجھتے ہوئے کھیلیں اور کینہ پروروں کو کینہ پروری کی ایسی سزا دیں گے کہ نانی یاد آ جائےگی۔
آج کے خاص میچ کے لئے کیپٹن سلمان آغا نے کچھ خاص فیصلے کئے ہیں جن کی ایک جھلک ہم اپنے ریڈرز کو دکھا رہے ہیں۔
اوپننگ آج صائم ایوب نہیں کریں گے
صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تین میچوں مین صفر پر آؤٹ ہوئے، آج کے میچ میں اس پرفارمنس کے سبب صائم ایوب اوپننگ کے لئے نہیں جائیں گے۔ ان کی بجائے فخر زمان کو اوپننگ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔
کیپٹن نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسن نواز کو آج باہر بٹھا رہے ہیں۔
تین سپنر، دو فاسٹ باؤلر
فاسٹ بولرز کا اٹیک شاہین آفریدی اور حارث رؤف ہی کریں گےاور تین سپنر ابرار احمد ، محمد نواز اور صائم ایوب سپن باؤلنگ کریں گے۔
لیک ہونے والی پلئینگ الیون لسٹ
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے یہ 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے:
اوپنر: صاحبزادہ فرحان،فخر زمان
ون ڈاؤن:صائم ایوب
ٹو ڈاؤن: فہیم اشرف۔
دیگر سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ہوٹل میں طویل پلاننگ میٹنگ کی اور آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن بھی کیا۔
پریکٹس کے دوران محسن نقوی نے گرین شرٹس سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں سے کچھ خاص الخاص باتیں کیں۔
چیئرمین پی سی بی نے بعد میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہیں۔
22 Sep, 2025
22 Sep, 2025
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس سٹریٹ فارورڈ اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی رو رو کر بے حال ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ 'حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ'۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ 'کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی'۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے ہلکے پھلکے انداز میں اس خوفناک جنگ کو ہاکی میچ کی تلمیح استعمال کرتے ہوئے کہا تھا، پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 21, 2025
کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ https://t.co/ADzRAzBpq7
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
سٹی 42 : سابق قومی کھلاڑیوں نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ایشیاکپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں فخرزمان کے آوٹ دینے کے تھرڈ اپپائر کے فیصلےکو غلط قراردےدیا۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹویٹر ایکس پر لکھا ’فخر زمان آوٹ نہیں تھے‘جس کے بعد امپائر کا ایک اور فیصلہ متنازع بن گیا۔
Fakhar was not out that's the tweet.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 21, 2025
سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز سے مقابلے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
Team Pakistan need to play A+ game to beat team India & on field Umpiring ????. #PakVsInd #AsiaCupT20
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2025
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
Seems like we are playing against 14, not 11. Fakhar was clearly not out!! #PakVsInd
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) September 21, 2025
قبل ازیں فخر زمان نے بھی تھڑڈ امپائر کے فیصلے پر حیرانی کا ااظہار کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فخر زمان کے آوٹ ہونے کو متنازع قرار دے کر تنقید کر رہے ہیں۔
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025
21 Sep, 2025