سٹی42: ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس کے جارحانہ عزائم کو دیکھ کر روایتی حریف بومرہ وا ٹیم میں واپس لے آیا۔ بومرہ کو پاکستان کے ساتھ میچ کے لئے خاص طور سے ریسٹ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا اور پاکستان میں بھارتی میڈیا کو فالو کرنے والی بعض نیوز آؤٹ لیٹس بتا رہی ہیں کہ آج پاکستان کے ساتھ میچ میں ہرشیت رانا اور ارش دیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔ بھارتی منتظم جس باؤلر کو بہت اہم سمجھتےے ہیں اسے ایک میچ کا ریسٹ دے کر آج پاکستانی بیٹرز کے غصے سے بچنے کے لئے سامنے لا رہے ہیں۔ اس باؤلر کا نام جسپریت بومرہ ہے جو اپنی سپن باؤلنگ سے دنیا کے بہترین بیٹرز کو پریشان کرنے کے لئے مشہور ہے، لیکن آج غالباً خود بومرہ کے پریشان ہونے کا دن ہو گا۔
بومرہ کے ساتھ ورون چکرورتی کو بھی بھارت کی ٹیم میں واپس لیایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے کیا پلان کیا ہے، اس کا بھارتی پلاننگ سے تقابل دلچسپ ہے۔
پاکستان کے کیپٹن اوپنر صائم ایوب کو تین گزشتہ میچوں مین صفر رن پر آؤٹ ہونے کے بعد آج کے میچ میں بھارتی باؤلنگ اٹیک کا بھرکس نکالنے کی ہدایت دے کر ون ڈاؤن بھیج رہے ہیں۔
صائم کی بجائے آج رضوان اوپننگ کریں گے ، سلمان اور دوسرے بیٹر پہلے والی ہی ترتیب کے ساتھ آئیں گے۔ بومرہ کی بینڈ بجانے کے لئے اوپنرز ابتدا کریں گے اور مڈل آررڈر بیٹر پکا ارادہ کئے بیٹھے ہیں کہ بومرہ کو آج باؤلنگ سکھا کر ہی واپس بھیجیں گے۔



