ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کا اختتام

Sahabzada Farhan, Pakistan vs India, Asia Cup, Super four round, Dubai Stadium

 سٹی42:  پاکستان اور روایتی حریف کے  یدھ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان شاندار کھیل دکھا کر سینچری کئے بغیر واپس چلے گئے۔ انہوں نے  14 ویں اوور میں شیوم دوبے کو  اپنی اننگ کا چوتھا چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن  باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ بھارتی کیپٹن نے لیا۔

صاحبزادہ فرحان نے آج میچ میں اچھی جارحانہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے  45 گیندوں سے  58 رنز بنائے۔ انہوں نے  5  چوکے مارے اور 3 چھکے مارے۔  

صاحبزادہ فرحان کی واپسی کے بعد سلمان آغا اور محمد نواز وکٹ پر ہیں۔  پاکستان کا رن ریٹ صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد نمایاں طور پر کم ہوا ۔ اس وقت 15 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کا سکور  119 ہے۔ 

پاکستانی فینز آج میچ میں پاکستان سے  200+ مجموعہ بنانے کی توقع کر رہے ہیں جو اب بھی برقرار  ہے۔