ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب کی باعزت واپسی؛ پاکستان کی سینچری, طلعت آؤٹ

Saim Ayub, Pakistan vs India, Asia Cup, Super Four

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے دوسرے بیٹر  صائم ایوب بھی آؤٹ ہو گئے۔ تیرھویں اوور کی پہلی گیند پر حسین طلعت بھی  کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انہوں نے 17 گیندوں سے  21  رنز بنائے۔ جب صائم  گیارھویں اوور میں شیوم دوبے کی گیند کھیلتے ہوئے  کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ 93 رنز تھا۔  

11 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کا سکور 96 رنز تھا۔

12 اوور تمام ہوئے تو پاکستان 104 رنز کر چکا ہے۔  صائم ایوب کے جانے کے بعد  حسین طلعت وکٹ پر آئے جنہوں نے سات گیندوں سے آٹھ رنز بنائے اس کے بعد وہ چھکا مارنے کے چکر میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ طلعت کی وکٹ کلدیپ یادو کی گود میں گری۔

صاحبزادہ فرحان  57 رنز کے ساتھ سینچری کرنے کے موڈ میں کھیل رہے ہیں۔ اب وکٹ پر محمد نواز آئے ہیں۔