ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی

Fakhar Zaman, Salman Ali Agha, City42
کیپشن: فخر زمان وکٹ کے پیچھے کیچآؤٹ ہوئے یا نہیں؛ یہ بحث اسی لمحہ شروع ہو گئی تھی جب انڈیا کی ٹیم نے امپائر سے ناٹ آؤٹ فیصلے پر ری ویو مانگا مانگا تھا،

سٹی42: گرین شرٹس نے آج ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے میدان میں اعلیٰ کرکٹ کی اپنی شاندار روایت برقرار رکھی اور   کرکٹ کے سب سے بڑی پرنسپل کی تعظیم کرتے ہوئے امپائر کے غلط فیصلہ پر میدان میں واویلا کرنے سے گریز کیا۔

آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے اہم میچ میں امپائر نے بھارت کی اپیل پر پاکستان کے طوفانی رفتار سے رنز اگلنے اوپنر  رضوان کو غلط آؤٹ قرار دے دیا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو کمال تحمل سے برداشت کیا اور آخر تک صبر کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے بعد کیپٹن سلمان علی آغا نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا،  فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں۔ فخر زمان کے اس اعلی کرکٹ پر مبنی جواب کی اس وقت کرکٹ کے شائقین میں تعریف ہو رہی ہے۔ 
 
 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ  میں فخر زمان کے بہت وسیع پیمانہ پر غلط مانے گئے کاٹ بی ہائینڈ  کیچ آؤٹ کو قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے  ممکنہ طور  پر غلط قرار  دے دیا۔

پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد طے شدہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ  فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا، میں نے لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کےذریعے بولر سے بولنگ کرائی مگر ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹنگ کے دوران  اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ، ہمارا اسکور 180 رنز  سے زائد ہونا چاہیے تھا۔

 سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور  پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔

 کپتان نےکہا کہ سری لنکا کے خلاف خامیوں کو  دور کرنے کی کوشش کریں گے۔