سٹی 42 : سابق قومی کھلاڑیوں نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ایشیاکپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں فخرزمان کے آوٹ دینے کے تھرڈ اپپائر کے فیصلےکو غلط قراردےدیا۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹویٹر ایکس پر لکھا ’فخر زمان آوٹ نہیں تھے‘جس کے بعد امپائر کا ایک اور فیصلہ متنازع بن گیا۔
Fakhar was not out that's the tweet.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 21, 2025
سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز سے مقابلے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
Team Pakistan need to play A+ game to beat team India & on field Umpiring ????. #PakVsInd #AsiaCupT20
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2025
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
Seems like we are playing against 14, not 11. Fakhar was clearly not out!! #PakVsInd
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) September 21, 2025
قبل ازیں فخر زمان نے بھی تھڑڈ امپائر کے فیصلے پر حیرانی کا ااظہار کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فخر زمان کے آوٹ ہونے کو متنازع قرار دے کر تنقید کر رہے ہیں۔



