ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  صاحبزادہ فرحان کی امیزنگ ففٹی، حریف کے اوسان خطا

  صاحبزادہ فرحان کی امیزنگ ففٹی، حریف کے اوسان خطا

سٹی42: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  گرین شرٹس کے ہاتھوں روایتی حریف بھارت کے باؤلرز کی پٹائی جاری ہے۔ نویں اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب نے بھی بھارتی باؤلر کو چھکا مار کر اپنا چھکوں کا اکاؤنٹ کھول دیا۔ دسویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا مار کر صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کر لی۔ انہوں نے  34 گیندوں سے یہ 51 رنز تین چھکے اور پانچ چوکے مار کر بنائے۔

کلدیپ یادو  کے اس 9 ویں اوور میں دوسرا چھکا صاحبزادہ فرحا ن نے مارا جو اسی ہی اوور میں اپنی ففٹی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور  83 رنز ہے۔

صاحبزادہ  32 گیندوں سے   45 بنا چکے ہیں۔ صائم ایوب  14 گیندوں سے  20 رنز بنا کر ان کے پیچھے آ رہے ہیں۔

فخر نے 9 گیندوں سے  15 رنز کر کے ٹیم کو اچھی ابتدا دی تھی۔