ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی حریف کے ساتھ میچ؛ پاکستان کو من پسند آپشن مل گئی

Pakistan vs India, Asia Cup T20 Tournamint, Dubai Cricket Stadium, Dibai Wicket, Spiners\' Wicket, Spin bolwer, Saim Ayub

سٹی42:  ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی  ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلہ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور  روایتی حریف کا میچ آج شام ساڑھے سات بجے ہو رہا ہے۔

روایتی حریف کے ساتھ  ٹاس؛ پاکستان کو من پسند آپشن مل گئی

دبئی کرکٹ سٹڈیم میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق میچ کا ٹاس کھیل شروع ہونے کے وقت سے نصف گھنٹہ پہلے ہو گیا ہے۔

ٹاس  بھارت کے کیپٹن نے جیتا ہے اور پاکستانی ٹیم کو  وہ آپشن دے ڈالی ہے جو خود پاکستانی ٹیم ٹاس جیتتی تو اپنے لئے  چنتی۔ 

 بھارتی ٹیم کے کیپٹن نے پاکستانی کیپٹن سلمان آغا کو  بیٹنگ کرنے کی آپشن دی ہے۔

پاکستانی بیٹر ٹھیک نصف گھنٹے بعد  حریف باؤلروں کی پٹائی کرنے کے لئے سٹیڈیم کی وکٹ پر آ جائیں گے۔