سٹی 42 : پاک بھارت میچ کی آخری بال پر بیٹر فہیم اشرف نے ہاردیک پانڈیا کو زوردار چھکا مار دیا ۔
پاکستان نے اپنی اننگز 171 رنز پر ختم کی ہے۔ دبئی کی وکٹ پر اسے میچ جیتنے کے لیے کافی تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز صاحبزادہ فرحان نے بنائے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔
محمد نواز نے 21، ثائم ایوب نے 21 اور فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے۔ کیپٹن سلمان آغا 17(ناٹ آؤٹ) ، اور فخر زمان 15 زنز بناپائے۔ فہیم اشرف اور سلمان آغا ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے آج میچ میں اوپننگ پئیر کو تبدیل کیا تھا۔ انہوں نے صائم کی جگہ رضوان کو اوپننگ کیلئے بھیجا۔ رضﷺان کو 15 رنز کے انفرادی سکور پر ایک متنازعہ آؤٹ کے فیصلہ کے سبب پویلین واپس جانا پڑا۔

بھارتی باوؤلز میں سے سب سے زیادہ دھلائی جسپریت بمراہ کی ہوئی۔ سب سے کامیاب باؤلر شیوم دوبے نکلے۔ انہیں صائم ایوب اور اس کے بعد صاحبزادہ فرحان کی وکٹیں ملیں۔
