پی کے 40 : دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب

پی کے 40 : دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب
کیپشن: File photo
سورس: google

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔

 دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں،اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

 پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کئے۔