پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

عرفان ملک : پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں اہلکاروں سے خطاب کیا۔  آپریشنز، انویسٹی گیشن، آرگنائزڈکرائم یونٹ،ڈولفن سمیت دیگریونٹس کے افسران واہلکار اس موقع پر شریک ہوئے، اس کے علاوہ ایس پیز سول لائنز، ماڈل ٹاؤن، کینٹ ودیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔ 

سید علی ناصر رضوی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا، کہا کہ گذشتہ ایونٹس کی طرح امسال بھی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاگیا ہے، 07 ہزار سے زائد کی نفری سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ تمام افسران وجوان جانفشانی،ایمانداری سے فرائض انجام دیں، فرائض میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ چیکنگ شائقین کرکٹ سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیادپر جاری رکھے جائیں۔