پی ایس ایل 9  کے افتتاح سے پہلے ریلیز کیا گیا گانا"کھل کے کھیل" یو ٹیوب پر ٹرینڈ ہو گیا

Aima Baig, Khul Ke Khail, City42, Ali Zafar , Pakistan Premier League, City42

سٹی42: پی ایس ایل 9  کے افتتاح سے پہلے ریلیز کیا گیا گانا "کھل کے کھیل" یو ٹیوب پر ٹرینڈ ہو گیا۔

  پی ایس ایل نائن کے لئے گلوکارہ آئمہ بیگ اور علی ظفر کے گائے  گانے "کھل کے کھیل" نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنا ڈالے۔ پاکستان سپر لیگ کا گانا "کھل کے کھیل"   علی ظفر کا لکھا  ہوا  ہے۔ یہ گانا   اس وقت یوٹیوب پہ  ٹرینڈ کر رہا ہےعلی ظفر  اور  آئمہ بیگ کا گایا ہوا یہ گانا  یو ٹیوب پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل چینل پر اب تک بارہ لاکھ ستر ہزار  مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔