پاور پلے میں جب تین وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے، ڈیرن سیمی

پاور پلے میں جب تین وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے، ڈیرن سیمی

رانا آذر : پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں جب تین وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے. 

 پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اس پچ پر 170 سے 180 رنز بنانا چاہیے تھا. بابر اعظم اور رومن پاول کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی لیکن زیادہ دیر تک نہیں چل سکی. ہماری بیٹنگ کلک نہیں کر سکی، بیٹرز کو سکور زیادہ کرنا چاہیے تھا. مڈل اوورز میں رنز نا بننا بھی ہماری ٹیم کو مشکل میں ڈال گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں کمبینیشن میں کچھ تبدیلیاں کریں گے. شمار جوزف جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے. مجھے بابر اعظم بہت پسند ہے، میرا مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے.