بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ سکورر، اہم سنگ میل عبور کر گئے

Babar Azam, Top Scorer in PSL, City42, Peshawar Zalmi, City42

سٹی42 : پشاور زلمی کے کپتان کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے پہلا میچ تو ہار گئے لیکن اس میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہئوے بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس دلچسپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تاہم زلمی کے کپتان بابر پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر  2381 رنز اسکور کیے ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 42 گیندوں سے  68 رنز بنائے۔ ان کی مدمقابل ٹیم کے دو بیٹرز  جیسن روئے نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز بنائے۔ بابر اعظم 42 ویں گیند پر  کیچ آؤٹ نہ ہوتے تو وہ آج میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہوتے اور ممکن ہے کہ میچ کا نتیجہ بھی مختلف ہوتا۔