ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، خیبر پختو نخوا میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، خیبر پختو نخوا میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردرہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں  موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔