پی ایس ایل نائن کے افتتاح سے پہلے ملتان سلطانز میں دھماکہ خیز  تبدیلی

Multan Sultans, Last minute change, Oli Stone, Fast Bowler added, City42, PSL 9, Pakistan Premier League, City42

سید زوہیب بخاری: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کی ابتدا سے پہلے آخری لمحات میں ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کر لی۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون کو ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

 ملتان سلطانز  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اولی سٹون نے زخمی ریس ٹوپلے کی جگہ لے لی ہے۔

ریس ٹو پلے پی ایس ایل نائن کھیلنے کے لئے نیٹ پر تیاری کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے سبب وہ اس ہنگامہ خیز سیریز میں شرکت سے محروم ہو گئے اور ملتان سلطانز کو ان کی جگہ لینے کے لئے آخری لمحات میں فاسٹ باؤلر اولی سٹون کو بلانا پڑا۔