کراچی کنگز نے پہلے میچ سے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کو نائب کپتان بنا دیا

James Vince, Multan Sultans, City42, Multan Stadium, Karachi Kings, City42

سٹی42: ملتان  میں اپنے پہلے میچ سے چند گھنٹے پہلے  کراچی کنگز نے اپنے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو  نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔

کراچی کنگز کے منتظمین نے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل  جیمز ونس  کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے کنگز اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

 جیمز ونس گزشتہ برس بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کا پورا نام  جیمز مائیکل ونس ہے وہ انگلینڈ کے قصبے کک فیلڈ، سسیکس میں 14 مارچ 1991 کو پیدا ہوئے تھے۔

اس وقت وہ  پونے 33 سال کے ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور باؤلنگ کرتے ہیں۔ 

 جیمز ونس ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ تھے۔  آج وہ  کراچی کنگز  کے نائب کپتان کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ کھیلیں گے.

جیمز ونس انگلینڈ کی جانب سے 13  ٹیسٹ میچ،  25 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 37 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ مخلتف لیگز کی جانب سے کھیلے ہوئے ٹی ٹونٹی میچوں کی تعداد 371 ہے جن میں وہ 10237  رنز بنا چکے ہیں۔ ان کا لیگ ٹی ٹونٹی میں ہائی سکور  129 ناٹ آؤٹ ہے، ونس ٹی ٹونٹی لیگ میچوں میں 5  سینچریاں اور 65  ففٹیاں بنا چکے ہیں۔

 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا. کنگز بمقابلہ سلطانز میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا.