پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

سٹی 42:  پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرا رہی ہیں، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے۔ اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔

 واضح رہے کہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو دھول چٹائی تھی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لورکان ٹکر  اور  ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں۔ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام  دینے کا فیصلہ  ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سےکیا گیا ہے ۔