پی ایس ایل نائن؛ افتتاح کے شاندار انتظامات، اپنے  قومی برانڈ کو مزید اوپر لے جائیں گے، محسن نقوی

رانا آذار: لاہور میں کرکٹ کے سب بڑا میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ قذافی سٹیڈیم روشنیوں سے سج گیا ۔ شائقین آج شام کو پاکستان پریمئیر لیگ نائن کے افتتاح کی تقریب دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین مھسن نقوی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر نے کے لئےرات گئے  قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔

چیئرمین پی سی بی   محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے گرینڈ افتتاح کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے  میں بریفنگ دی۔

  محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سٹیڈیم میں شائقین اور مہمانوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ اور پی سی بی کے چئیرمین نے پورے سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انتظامات بہترین ہیں، محسن نقوی کا اظہارِ اطمنان

تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ افتتاحی تقریب سے محظوظ ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل  پاکستان کی پہچان ہے۔ ہمیں اپنے برانڈ کو  مزید اوپر لے کر جانا ہے۔