پی ایس ایل 9: سٹیج سج گیا، افتتاحی تقریب میں 4معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل 9: سٹیج سج گیا، افتتاحی تقریب میں 4معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے

وسیم احمد:میگاایونٹ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،افتتاحی تقریب کیلئےسٹیج وسیم اکرم انکلوژرزکےسامنےبنادیاگیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں لیزرشواورفائرورکس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں 4معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے جس میں عارف لوہار،علی ظفر،آئمہ بیگ اورنوری پرفارم کریں گے۔

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹراورپشاورزلمی کی جانب سے پریکٹس سیشن کا انقعاد کیا گیا جبکہ لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیمیں بھی پریکٹس کررتی رہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا میگاایونٹ کاپہلامیچ لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈمیں کل کھیلاجائیگا۔