پی ایس ایل نائن کے شاندار کرکٹِنگ ایڈوینچرز کا آغاز، رنگ بھری افتتاحی تقریب ہو گئی

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا  سنسنی خیز میلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رنگ و نور کے جلو میں شروع ہو گیا۔

 پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن نائن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور وہی اس تقریب کے منتظم بھی تھے۔

خاتون کی قیادت میں قومی ترانہ سے آغاز

پاکستان سپر لیگ نائن کی خوبصورت اور پروقار افتتاحی تقریب کا آغاز مملکتِ خداداد کے قومی ترانہ سے ہوا  اور قومی ترانہ پیش کرنے کی سعادت خٓتون گلوکارہ آئمہ بیگ کو ملی جنہوں نے گہری عقیدت میں ڈوب کر ترانہ پڑھنے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ 

پی ایس ایل نائن کے مہمانوں کے لئے لیزر شو اور آتشبازی

 پاکستان سپرلیگ کی تمام ٹیموں کے سربراہ بھی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی افتتاحی تقریب کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔

پی ایس ایل نائن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں خوبصور لیزر لائٹس شو پیش کیا گیا اور اعلیٰ درجہ کی آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ 

 گلوکار آئمہ بیگ، عارف لوہار،  علی ظفر ،اور نوری بابا بینڈ نے پرفارم کیا۔  آئمہ بیگ، عارف لوہار، علی ظفر   کی پرفارمنس سے شائقین  خوب محظوظ ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر قذافی سٹیڈیم مہمانوں اور شائقینِ کرکٹ سے بھرا ہوا تھا۔ اسٹیڈیم کے اطراف مہمانوں کی سہولت کے لئے تمام انتظامات کئے گئے تھے اور  سٹیٹ آف دی آرٹ سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ 

چھ ٹیمیں 34 میچ

پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آج شام لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور  چیمپئین شپ  کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پہلا سنسنی خیز میچ

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

شاندار کرکٹِنگ ایڈوینچرز

 دنیا بھر سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں نے  پاکستان سپر لیگ کے چھ ٹیموں کو جوائن کیا ہے۔ تمام ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔ پی ایس ایل نائن کے پہلے میچ سے آخری میچ تک دنیا بھر کے کرکٹ لورز کو بہترین وکٹوں پر شاندر کرکٹنگ ایڈوینچرز دیکھنے کو ملیں گے۔