پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل 9 کا پانچواں میچ ملتان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7:00  بجے کھیلا جائے گا۔حیران کن طور پر ملتان کا سفر اسلام آباد سے کم ہےاسلام آباد پہلی پی ایس ایل سے کھیل رہی ہے۔دونوں کا اب تک 13 میچز ہوچکے ہیں۔ملتان سلطانز نے 7 میں کامیابی نام کی ہے اور اسے 6 میں شکست ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو  55 رنز سے شکست دی۔ بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گیند بازوں نے 185 رنز کے دفاع میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی نظریں اس میچ میں دوسری جیت پر ہوں گی۔

 دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔