ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرے وزیراعلیٰ کے متنازعہ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

 Khyber Pakhtoonkhwa Assembly, chaos, City42, Two Chief Ministers
کیپشن: خیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی اسمبلی میں خطاب کی فائل فوٹو

پشاور میں خیبرپختونختوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں دوسرے وزیراعلیٰ کے متنازعہ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ 

 اپوزیشن لیڈر  ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے غیر آئینی انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ 

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں ہوا، ان کے استعفے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا، اس کے باوجود خیبر پختنوخوا اسمبلی کے سپیکر نے ایک متنازعہ اجلاس بلا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ ڈیکلئیر کر دیا۔ 

جس وقت سپیکر "نئے وزیراعلیٰ" کے "منتخب" ہونے کا اعلان کر رہے تھے اس وقت اصل وزیراعلیٰ بھی وہیں موجود تھے، اس وقت تک اور اس کے بعد اب تک  گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔ 

آئین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک علی امین ہی وزیر اعلیٰ ہیں اور ایک وزیراعلیٰ کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کے عہدہ  کے نام نہاد انتخاب کے اعلان کو بھونڈا مذاق ہی کہا جا سکتا ہے۔