ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جلال پور پیر والاکے 70 سکولوں میں تعلیم بند، سامان چھتوں پر منتقل

Multan Flood, Jalalpur Peerwala, Chenab Flood, Flood warning, early warning, schools closed
کیپشن: file photo

سٹی42: ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب کے خطرہ کے سبب  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا تحصیل کے 70 سکولوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 سیلاب کے خدشے کی وجہ سے چار دن تک کلاسز معطل رہیں گی۔

 سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں میں انوائرمنٹ کمپین اور دیگر سرگرمیاں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔

 پانی داخل ہونے کی صورت میں لکڑی کے فرنیچر کو مکمل تباہ ہونے سے بچانے کے لئے ہائی الرٹ پر رکھے گئے سکولوں کا فرنیچر ان سکولوں کی چھتوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔  

 آج جلال پور پیروالا کے  30 سیکیڈری اور 10 ہائر سیکنڈری سکولز اور 30 پرائمری سکولوں کو تعلیم کا سلسلہ چار دن کے لئے بند کرنے اور ساز و سامان سکولوں کی چھتوں پر محفوظ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

جلالپور پیر والا کے درجنوں دیہات جو چناب دریا کے زیادہ نزدیک واقع ہیں، وہاں سیلاب کا پانی آج پہنچ چکا ہے۔ آنے والے دو دن کے دوران چناب مین پانی کا بہت برٓ ریلا جلالپور پیر والا اور ملتان شہر کے قریب سے گزرے گا جس سے بچنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔