ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار  نے ملاقات کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 اسحاق ڈار  نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا،پاکستان نے لبنان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔

 نائب وزیراعظم  نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور عوامی روابط مزید بڑھانے پر زوردیا، پاکستان اور لبنان کے باہمی تعلقات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کو دوطرفہ قانونی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ،اسحاق ڈار اور لبنانی وزیر داخلہ کا باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

 لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار  نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی،لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار  نے پاکستان کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی مبارکباددی۔

 پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیاگیا۔