محمد اویس: آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری کا وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالے سے شہر بھر کا دورہ، داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ لی۔
آئی جی اسلام آباد کو سیاسی جماعتوں کے متوقع لانگ مارچ کے حوالے سے داخلی اور خارجی راستوں سے متعلق بریفننگ دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی فیلڈ ڈپلائمنٹ کا جائزہ لیا، آئی جی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سینئر افسران نے شہر کی سیکیورٹی صورتحال اور پولیس آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی، متوقع لاء اینڈ آرڈر کے موقع پر پولیس کی آپریشنل تیاریوں اور ریسپانس میکنزم کا جائزہ لیا۔
امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔