سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.31 روپے سے کم ہوکر 277.30 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستاہوکر 279.02 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو1.31 روپے سستاہوکر 322.63 روپے، برطانوی پاونڈ 89 پیسے سستا ہوکر 377.24 روپے، یو اے ای درہم 11 پیسے سستاہوکر 76.16 روپے، سعودی ریال 6 پیسے سستا ہوکر 74.42 روپے کا ہوگیا۔