ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ 3 اکرم پارک کی گلیوں میں  بجلی کی تاروں کا بے ہنگم جال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گلبرگ 3 اکرم پارک کی گلیوں میں  بجلی کی تاروں کا بے ہنگم جال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم جال نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مختلف گلیوں اور سڑکوں پر بجلی کے کھمبوں کے ساتھ بڑی تعداد میں تاریں لٹک رہی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر تاریں انتہائی کم اونچائی پر موجود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تاروں کا یہ غیر منظم نظام نہ صرف علاقے کی خوبصورتی متاثر کر رہا ہے بلکہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اکرم پارک کی گلیوں میں موجود بے ہنگم تاروں کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر ضروری اور ناکارہ تاریں ہٹائی جائیں اور باقی تاروں کو مناسب طریقے سے منظم کیا جائے۔