ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ:مدینہ مارکیٹ میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری

ٹاؤن شپ:مدینہ مارکیٹ میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فر یحہ بتول:  لاہور ٹاؤن شپ کی مدینہ مارکیٹ میں انجمن تاجران کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی گئی۔
تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک شہباز کھوکھر اور میاں عمران جاوید نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ساجدہ فاروق تارڑ سمیت تاجر برادری کے متعدد نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران انجمن تاجران کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مضبوط اور فعال تاجر تنظیمیں مارکیٹوں کی ترقی اور تاجروں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔