ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی میں طبی عملہ احتجاج پر ہے، وزیراعلیٰ لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

کے پی میں طبی عملہ احتجاج پر ہے، وزیراعلیٰ لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طبی عملہ احتجاج کررہا اور ہڑتالیں کررہا ہے جبکہ سہیل آفریدی کابینہ سمیت لاہور میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے،کے پی میں میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کی ہڑتال الگ سے جاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں مریض اور انکے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،گومل یونیورسٹی کے عملے کا بھی احتجاج جاری ہے،خیبرپختونخوا عملی طور پر دو دن سے لاوارث ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق سہیل آفریدی اپنی مرضی سے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں تو یہ کے پی کے کے خلاف سازش کہتے،خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز،میڈیکل سٹورز اور اساتذہ ہڑتالیں کررہے ہیں ۔

 انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اور انکی کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہے تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں،خیبرپختونخوا میں نااہلی،نالائقی اور کرپشن چیخ چیخ کر بتا رہی صوبہ چور چکوں کے رحم کرم پر ہے،صوبے کے وزیراعلی کو اپنے عوام سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔