ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے،آج دوبارہ سٹریٹ موومنٹ ہو گی،سہیل آفریدی

پنجاب حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے،آج دوبارہ سٹریٹ موومنٹ ہو گی،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کہنا ہے کہ میں آج بھی لاہور میں ہوں، ان شاء اللہ پانچ بجے دوبارہ اسٹریٹ موومنٹ کے لیے نکلیں گے، کل لاہور میں ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی، اس کے باوجود لاہور کے عوام بڑی تعداد میں خود سڑکوں پر نکلے۔  پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے، آج بھی رویہ تبدیل نہ ہوا تو خیبرپختونخوا میں جاری اجلاس کے بعد سخت ردعمل آئے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےاپنے ایک ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود لاہور کے عوام بڑی تعداد میں خود سڑکوں پر نکلے، ہم نے کسی کو نہیں بتایا تھا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں، لاہور کے عوام خود نکلے، پنجاب پولیس نے ہمارے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام راستے بند کیے۔ جہاں جہاں ہم جا رہے تھے وہاں کی لائٹس بند کی گئیں،پیٹرول پمپس بند کرائے گئے اور مالکان کو ہماری گاڑیوں کو پیٹرول دینے سے روکا گیا، ہمارے قیام کی جگہ سے ٹینٹ اکھاڑ دیے گئے اور آنے والے کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ اشتیاق احمد میلادعاشق رسولﷺ تھے اور میلاد کی تیاریوں میں مصروف تھے، انہیں گرم تیل کی کڑھائی میں پھینک کر شہید کیا گیا، اشتیاق احمد میلاد کے بہیمانہ قتل پر میڈیا نے خاموشی اختیار کی، صحافت کا تقاضا ہے کہ حق کو حق اور سچ کو سچ کہا جائے، ارشد شریف شہید کو حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر قتل کیا گیا، آج بھی قوم انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پنجاب پولیس نے کل کارکنان کو گرفتار کرکے پریزن وین میں بٹھا دیا، میں احتجاجاً پولیس وین پر کھڑا رہا، مگر پنجاب پولیس کے اہلکاروں میں کسی کو شرم و حیا نہیں آئی، پھر کہا گیا کہ بات کرتے ہیں اور کارکنان کو چھوڑتے ہیں، تاہم انہیں رہا نہیں کیا گیا، میں احتجاجاً پولیس وین میں بیٹھا تو انہوں نے مجھے اغوا کرکے گاڑی بھگا دی۔مجھے بغیر سیکیورٹی کے 15 منٹ لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا اور بیچ راستے میں چھوڑ دیا گیا، یہ بہت بڑا سیکیورٹی رسک تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے، پنجاب کی جعلی وزیر اعلیٰ نے چند دن پہلے کہا تھا کہ انہیں بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان کے باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، یہ مسلط شدہ کرپٹ ٹولہ پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، میں کل بھی کہہ چکا ہوں، مجھے سیکیورٹی تھریٹ نہیں، سیکیورٹی سے ہی خطرہ ہے، پنجاب پولیس کو سیاسی بنا کر اتنا زہریلا کر دیا گیا ہے کہ ان میں شرم اور تمیز باقی نہیں رہی، 

پنجاب کے جعلی حکمرانوں اور ان کی درباری پولیس کے ہاتھوں پر پہلے ہی خون لگا ہوا ہے،اگر سمجھتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں روک لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، لاہور کے عوام کل بغیر کسی کال کے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہور کے عوام آج بھی نکلیں گے، ان شاء اللہ، پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے، آج بھی رویہ تبدیل نہ ہوا تو خیبرپختونخوا میں جاری اجلاس کے بعد سخت ردعمل آئے گا۔