ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انوکھا اقدام, یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کردیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انوکھا اقدام, یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انوکھا اقدام ، ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ امیدواروں کو ساتھ واپس لیجانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

چاروں صوبوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی امیدوار کو ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ پیپر کے بعد ساتھ نہ دیا جائے ۔ ایم ڈی کیٹ کے کسی امیدوار کو سوالنامہ لیجانے نہیں دیا جائے گا ۔ 

یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ 2017 سے امیدواروں کو ساتھ لیجانے کی اجازت تھی ۔ 

امیدوار ایم ڈی کیٹ کے پرچے اور جوابی کاپی کی نقل کے ذریعے خود اپنا رزلٹ مرتب کرتے تھے ۔