ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کل احتجاج کرے گی

Jamat e Islami protest, Iran Israel war, City42

سٹی42: جماعت اسلامی کل احتجاج کرے گی۔
جماعت اسلامی نے ایران پرامریکی حملے کے خلاف کل پاکستان بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ امریکہ نے جنگ بند نہ کی تو "احتجاجی تحریک"  کو مزید منظم کیا جائے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح ایران کی تین نیوکلئیر سائیٹس پر حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ایران پر مزید ھملے نہیں کریں گے۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر آ جانا چاہئے۔ اس اعلان کے بعد ایران نے امریکہ پر دنیا بھر میں حملے کرنے اور آبنائے ہرمز کو بند کر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حملوں کی دمؤھمکی آنے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ پر حملے کئے تو اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کئے جائیں گے۔