ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین  نے امریکہ کےحملے کو  جائز اور جسٹیفائیڈ قرار دے دیا

Ukraine on Iran Israel war, Iran Israel war, Operation Midnight Hammer, City42, Kiev

سٹی42:  یوکرین  نے امریکہ کے ایرانی نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کو  جائز اور جسٹیفائیڈ قرار دے دیا۔ 

آج یوکرین کے دارالحکومت کیف میں وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا  کہ جوہری خطرے کو روکنے کے لیے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جائز ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق  یوکرین کا کہنا ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے جائز تھے، فوجی مداخلت کو "واضح اشارہ" کے طور پر سراہتے ہیں۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ "یوکرین کو یقین ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام روکنا ضروری ہے تاکہ وہ دوبارہ مشرق وسطیٰ کے ممالک یا کسی دوسری ریاست کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔"