ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کی وار مشین بھی مشرق وسطیٰ منتقل

 Starmer, UK military equipment, Mideast , Hurmaz , Midnight Hammer, City42
کیپشن: انگلینڈ کے پرائم منسٹر کئیر سٹارمر 19 جون 2025 کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ، لندن ک میں اپنے آفس میں موجود ہیں۔ سٹارمر نے انگلینڈ کی وار مشین کا کچھ حصہ مڈل ایسٹ میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے دہرایا کہ ان کی ساری توجہ امن کی کوششوں پر ہے۔   

سٹی42:  انگلینڈ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے فوجی ساز و سامان کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کر رہا ہے۔
انگلینڈ کے پرائم منسٹر وزیر اعظم کیئر سٹارمر  نے بتایا ہے کہ ان کی توجہ ایران اسرائیل جنگ کو روکنے اور حل پر بات چیت پر مرکوز ہے، کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ سے باہر پھیلنے والی کشیدگی سے خبردار کر رہے ہیں۔

سٹارمر  نے نہیں بتایا  کہ اگر ایران نے آنے والے وقت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تو تو کیا برطانیہ  بھی جنگ میں شامل ہو گا، لیکن پرائم منسٹر سٹارمر نے یہ بتا دیا کہ وہ اپنے مفادات، لوگوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے فوجی سازوسامان علاقے میں منتقل کر رہے ہیں۔

سٹارمر نے کہا، "میں اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ کیا ہو سکتا ہے، کیونکہ میری تمام تر توجہ تناؤ کو کم کرنے پر ہے" ۔

انگلینڈ نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ پہلے اسرائیل اور ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے قبرص میں اضافی ٹائفون لڑاکا طیارے اور وائجر ٹینکرز بھیجے ہیں۔ ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان ممالک نے اسرائیل کی مدد کی تو وہ خطے میں امریکی، فرانسیسی اور برطانوی اڈوں پر حملہ کر دے گا۔

اب تک اسرائیل کی جنگ اور بعد ازاں امریکہ کے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں انگلینڈ کے کسی مشاورت مین شامل رہنے کی کوئی علامت سامنے نہین آئی۔ اس کے برعکس انگلینڈ اسرائیل کے حملوں سے کچھ روز پہلے اسرائیل پر فلسطین کے ویسٹ بینک میں سیٹلمنٹس کے ایشو کو لے کر اسرائیل پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کی پہل کاری کرتا دکھائی دیا تھا۔ اس کے باوجود انگلینڈ ایران کی نام نہاد ہِٹ لسٹ پر ہی ہے۔