ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے وسطی صوبے میں پاسداران کے سات ارکان  مارے گئے

IRGC, Iran Israel war, Pasdaran, Yazd province, Central Iran

سٹی42:  ایران کے وسطی صوبے پر حملوں میں IRGC کے سات ارکان  مارے گئے۔

ایران کے صوبہ یزد کے پاسداران کے الغدیر یونٹ  کے مطابق، آج ہونے والے حملوں میں IRGC کے سات ارکان اور دو  ریکروٹ ہلاک ہو گئے۔

آئی آر جی سی سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الغدیر یونٹ نے مزید کہا کہ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی ہے کہ آج اس سے قبل، آئی آر جی سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل نے صوبے میں دو فوجی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل  نے 13 جون سے IRGC کے کئی سینئر ارکان اور سینکڑوں اہلکاروں کو   الیمینیٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں IRGC کے کمانڈر انچیف حسین سلامی، اس کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ اور IRGC انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ محمد کاظمی شامل ہیں۔