ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسطی ایران میں بیلسٹک میزائل انجن فیکٹری ائیر سٹرائیک سے تباہ

Iran Israel war, Irani missal industry, Times of Israel

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے وسطی ایران میں بیلسٹک میزائل انجن کی تیاری کی جگہ کو ن ائیر سٹرائیک سے تباہ کر دیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے سینئر رپورٹر عمانوئل فیبئین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ رات ایران کے شہر شاہرود کے قریب ایک ایرانی بیلسٹک میزائل انجن پروڈکشن سائٹ کو نشانہ بنایا، جو اسرائیل سے تقریباً 2000 کلومیٹر دور ہے۔

IDF کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس حملے نے "میزائل انجن بنانے کے لیے استعمال ہونے والی پلینٹری مکسرز اور اہم مشینری" کو نشانہ بنایا،۔ یہ تمام پرزےحالیہ دنوں میں اسرائیل پر فائر کیے گئے  میزائلوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا مزید کہنا ہے کہ "ہدف بنائے گئے مقام ایرانی حکومت کی سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کی صنعت کو متاثر کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں، ان تنصیبات  کا مقصد آنے والے سالوں میں ہزاروں میزائل تیار کرنا تھا۔"