ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک : ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

 امریکہ کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں ایران کی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔آبنائے ہرمز بند کرنےکی حتمی منظوری ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی جو پارلیمنٹ کے فیصلوں کو منظور یا مسترد کر سکتی ہے۔

 آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع  تنگ سمندری گزر گاہ ہے ،اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں،یہ گزر گاہ ایک مقام پر صرف  21 میل چوڑی ہے۔

 مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ  دیکھنے میں آرہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

 خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی خام تیل 74.84 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوا، برینٹ کروڈ میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔ کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائےہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔