ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک مستقل ممبر پر حملہ کیا ہے؛ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک مستقل ممبر پر حملہ کیا ہے؛ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

سٹی 42:  ایرانی سفیر نے  نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات طے تھے اس دوران ہم پر حملہ کیا گیا ، ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا اس صدی کا خطرناک فعل ہو گا ،امریکہ نے اقوام متحدہ کے مستقل ممبر پر حملہ کیا ہے 

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم  اسلام آباد پریس کلب ہنگامی پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے کہا میں شکریہ ادا کرتا پریس کلب انتظامیہ کا تاکہ میں ایران پر امریکی حملے پرپاکستانی میڈیا سے  بات کرسکوں۔  

دو روز قبل ہمارے مذکرات طے تھے اس دوران ہمارے پر حملہ کیا گیا جو غیر قانونی تھا، اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ہم پر حملہ کیا گیا ،13 جون کو جمعہ کے دن ہمارے  عمان میں  مذاکرات طے تھے لیکن ہم ہ پہ  حملہ کیا گیا ،ہمارے سائنسدانوں کو شہید کیا گیا ،ہمارے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،یہ غیر قانونی حکومت نے این پی تی کی ممبر بھی نہیں،ہماری ایٹمی تنصیبات کی سخت مانیٹرنگ ہوتی ہے ،

اٹھارہ اٹیلیجنس ایجنسی نے رپورٹ دی کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے ،اسرائیل نے امریکہ کی ظالم اور جرائم پیشہ حکومت کو مدد کے لئے پکارا،اور  امریکی حکومت اس کی مدد کے لئے پہنچی تاکہ جنگ کو پھیلایا جائے،ہمیں یقین ہے کہ ہم گزشتہ جنگوں کی طرح یہ جنگ بھی جیتیں گے ،۔اس جنگ ہمیں تمام مسلم ممالک کی سپورٹ حاصل ہے،انڈین ایجنٹس کے پکڑے جانے کے متعلق تعداد نہیں ہے نا ہی ان کی نیشنیلٹی کے حوالے سے معلومات ہیں،بعض ایجنٹس ایرانی تھے  جن میں سے ایک کو آج پھانسی بھی  دی گئی ہے ۔ہم آبنائے ہرمز کی بندش کا فیصلہ  جنگی صورتحال دیکھ کر کریں گے ،

کسی بھی اسلامی ملک کی زمین پر جنگ کسی کے لئے بھی بہتر نہیں ،ہم کوشش کریں گے کہ اسلامی ممالک میں ہماری طرف جنگ پھیلاو نہ ہو پاکستان کی حکومت نے جارحیت کی مزمت کی ہے

جنگ کیونکہ ابھی جاری ہے   ہمیں دیکھنا ہے مستقبل میں کیا ہوتا ہے،اسرائیلی حکومت اس علاقے میں امریکی اڈا ہے،اس خطے میں اسرائیل نام کا کوئی ملک نہیں،امریکی جہاں بھی اسرائیل کاساتھ دیں گے نشانہ بنائیں گے ہمارا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے تھا ،یہ ممالک ہمارا پر امن ایٹمی پروگرام بھی نہیں چلنے دینا چاہتے ،ہمارا ایٹمی پروگرام ہمارے سائنسدانوں کے دماغوں میں ہے عمارتوں کے نقصان سے کچھ نہیں ہوتا،اسلامی ممالک کے ان ممالک سے اڈوں کا اسعتمال باعث شرمندگی ہونی چاہیے 
ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا اس صدی کا خطرناک فعل ہو گا دوریاستی حل کو بھی امریکہ نے ختم کیا اور کہا کہ صرف ایک ملک اسرائیل ہے،امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک مستقل ممبر پر حملہ کیا ہے یہ جنگ اسلام کے خلاف ہے ہم سمجھتے اس جنگ میں کوئی بھی امریکہ اسرائیل کے سامنے ہمارے ساتھ آئے گا ،

ہم نے اب تک کسی ملک سے مدد نہیں مانگی ہیں میری معلومات کے مطابق مغربی سمیت سے حملہ کیا گیا ہے ،میرے پاس تعداد معلوم نہیں بہت سے لوگوں کے پاس سے ڈرون ملے ہیں