ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس اور چین کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت

روس اور چین کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت

سٹی42:  روس اور چین نےایران پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے اور جارحیت کے ٓختمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ماسکو میں روس کی وزارت خارجہ  نے کہا ہے  کہ ہم ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ایک خودمختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرناغیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون، یو این چارٹر اور یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، ہم جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا  کہ حالات کو سیاسی اور سفارتی راستے پر واپس لانے کی کوششیں بڑھائی جائیں۔

بیجنگ  میں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پرامریکی حملہ اقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی ہے، ایران کی عالمی جوہری ایجنسی کے زیرنگرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے۔

اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات مزید بدتر ہوجائیں گے، چین فریقین خصوصاً اسرائیل سے حملے فوری روکنے اور مذاکرات اور بات چیت کی طرف آنے کا مطالبہ کرتا ہے۔