سٹی42: بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹے کو خضدار میں قتل کر دیا گیا۔
خضدار میں قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، ان کا بیٹا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گیا۔
لیویز حکام کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑ نجی کے مقام آواک میں سڑک پر سفر کے دوران میرعطا الرحمان مینگل پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر میر عطاالرحمان مینگل جاں بحق ہو گئے اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہوگیا۔